راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل نے آسٹریلین فٹ بال لیگ کا ایشین کپ پاکستان کو جتوا دیا

راولپنڈی پولیس کے جوانوں نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستانی قومی ٹیم نے آسٹریلین فٹ بال لیگ ایشین کپ ٹائٹل جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

اس فٹ بال لیگ میں راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل انعام الحق نے قومی ٹیم کی نمائندگی کی، پاکستانی ٹیم نے فائنل میچ میں انڈونیشیا کو 22 کے مقابلے میں 45گول سے شکست دی

آسٹریلین فٹ بال لیگ ایشین کپ تھائی لینڈ میں منعقد ہوئے تھے، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو مبارک باد اور کانسٹیبل انعام الحق کے لیے تعریفی سند اور نقد انعام کا اعلان اور ٹیم کو اس جیت پر مبارکباد پیش کی گئی

کانسٹیبل کی سربراہی میں پاکستانی ٹیم کی فتح راولپنڈی پولیس کے لیے بڑا اعزاز کا باعث ہے اس حوالے سے سی پی او شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ پولیس کے اہلکار کی قومی ٹیم کی سربراہی اور میگا ایونٹ میں شرکت خوش آئند ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں