ملک بھر میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے مالی و جانی نقصان کی تفصیلات جاری

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری جس میں مزید 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردیگئی ہیں جن کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں 3 مرد ، ایک خاتون اور 5 بچوں کی مزید ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

ملک بھر میں 14 جون سے اب تک جانبحق ہونے والوں کی کل تعداد 1717 تک جاپہنچی۔ مختلف اضلاع کی تعداد جاری کی گئی جن میں صوبہ سندھ میں جانبحق ہونے والوں کی کل تعداد 779 ہوگئی۔

بلوچستان میں 336 خیبرپختونخواہ میں 308 افراد جانبحق ہوئے۔ پنجاب میں کل 222 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ آزاد کشمیر میں 48 اور گلگت بلتستان میں 23 افراد ہلاک ہوئے۔

ملک بھرمیں 733 مرد 345 اور 639 بچے جان کی بازی ہار گئے، زخمی ہونے والے افراد کی کل تعداد 12 ہزار 867 ریکارڈ کی گئی۔


حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر کے 84 اضلاع متاثر ہوئے۔ 11 لاکھ 63 ہزار 635 مویشوں کو نقصان پہنچا ۔ ملک بھر میں کل 13 لاکھ 8 ہزار 159 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، اور 8 لاکھ 6 ہزار سے زائد گھر مکمل تباہ ہو گئے۔

گھروں کی تباہکاری اور پانی جمع ہونے سے ملک بھر میں 436 پل اور 13115 کلو میٹر سڑکیں بھی متاثر ہوئی۔ سیلاب کی تباہکاریوں کی وجہ سے سب اضلاع کو دوبارہ سے معاشرے میں اپنا مقام بنانے کے لیے مزید 25 سال درکار ہوں گے کیونکہ سیلاب اپنے ساتھ ساتھ لوگوں کی زندگیاں اور جمع پونجی کو بہا لے گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں