پی ایچ ڈی، ایم فل اور چار سالہ پروگرام کے لیے نئے کورسز کی منظوری

پشاور یونیورسٹی شعبہ ماحولیات کے بورڈ آف سٹڈیز کی جانب سے پی ایچ ڈی, ایم ایس, ایم گل اور چار سالہ بی ایس پروگرام کے نصاب میں نئے کورسز کو منظوری کیلئے اکیڈمک کونسل کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اس حوالے سے شعبہ ماحولیات کے چیئرمین ڈاکٹر محمد نفیس کی سرپرستی میں بورڈ آف سٹڈی کا انعقاد کیا گیا جس میں انجینئر ڈاکٹر عمران سواتی (یونیورسٹی آف انجینئرنگ پشاور), ڈاکٹر اسحاق احمد (زرعی یونیورسٹی پشاور) ڈاکٹر حسن ناصر, چیف ایگزیکٹو آفیسر ( ڈبلیو ایس ایس پی, پشاور), ڈاکٹر سیما انجم خٹک (سنٹر آف ایکسیلینس ان جیالوجی, پشاور) اور ڈاکٹر امجد (ادارہ برائے تحفظ ماحولیات) شریک ہوئے جبکہ شعبہ ماحولیات, جامعہ پشاور کے جانب سے ڈاکٹر حزب اللہ خان, ڈاکٹر بشرا خان, ڈاکٹر سعیدہ یوسف اور ڈاکٹر شہلا نازنین کی جانب سے نمائندگی کی گئی

اجلاس میں متعدد امور زیر بحث لائے گئے اور پی ایچ ڈی کے نصاب میں اضافی دس کورسز کی منظوری دی گئی. اس کے علاوہ بی ایس کے کورس میں چار کورسز اپ گریڈ ہوئے، دو کورسز، ایک پی ایچ ڈی اور ایک بی ایس لیول کیلئے موسمیاتی تغیرات پر کورسز تجویز کیے گئے

پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس, چیئرمین شعبہ ماحولیات نے اجلاس میں شرکت پر سب کو شکریہ ادا کیا. اس نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تغیرات جیسے مسائل کا سامنا ہے. اس لئے ہمیں ایسے پروفشنل لیول کے کورسز تیار کرنے ہوں گے جس سے ہم موسمیاتی تغیرات جیسے مسائل سے نمٹ سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں