اسلام آباد پولیس میں ملازمتوں کا اشتہار جاری کر دیا گیا

اسلام آباد پولیس میں ملازمتوں کے لیے باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا گیا

اشتہار کے مطابق میرٹ پر اترنے والے تمام میل/فی میل امیدواران کانسٹیبل گریڈ 7 کی پوزیشن کے لیے اپلائی کرسکیں گے، اس حوالے سے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے اوپن میرٹ میں مختص کی سیٹوں میں 63، جنرل کوٹہ میں 709، خواتین کے لیے 83 جبکہ اقلیتوں کے لیے 42 بھرتیوں کی منظوری دی گئی ہے

اسلام آباد پولیس کی جانب سے کانسٹیبل کی بھرتی کا اشتہار جاری
اسلام آباد پولیس کی جانب سے کانسٹیبل کی بھرتی کا اشتہار جاری

اسی طرح پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے جنرل کوٹہ میں 354 خواتین کے لیے 42 جبکہ اقلیتوں کے لیے 21 نشستوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، اشتہار کے مطابق سندھ رورل سے 80 افراد جنرل کوٹہ پر، 10 خواتین کی نشتوں پر جبکہ 5 اقلیتوں کی نشستوں پر درخواستیں جمع کروا سکیں گے جبکہ اربن سندھ کے لیے جنرل کوٹہ میں یہ تعداد 54 خواتین کے لیے 6 اور اقلیتوں کے لیے 3 رکھی گئی ہے

اسی طرح خیبر پختونخواہ میں جنرل نشستوں کے لیے 81 خواتین کے لیے 10 اور اقلیتوں کے لیے 5 جبکہ بلوچستان میں جنرل نشستوں کے لیے 42 خواتین کے لیے 5 اقلیتوں کے لیے 3، فاٹا کے لیے جنرل نشستوں پر 21 خواتین کے لیے 3 اقلیتوں کے لیے ایک سیٹ مختص کی گئی ہے

اشتہار کے مطابق گلگت بلتستان کے لیے جنرل نشستوں پر 7 اور خواتین کی نشست پر ایک جبکہ آزاد کشمیر کے لیے جنرل نشستوں پر 14 خواتین کے لیے 2 اور اقلیتوں کے لیے ایک سیٹ رکھی گئی ہے

اپلائی کون کر سکتا ہے؟؟؟؟

اسلام آباد پولیس کی جانب سے گریڈ 7 میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے جاری کیے گئے اشتہار کے مطابق اپلائی کرنے کے لیے میٹرک کا ہونا لازمی ہے جبکہ عمر کی حد 18 سے 25 سال کے درمیان رکھی گئی ہے

مرد امیدواران کے لیے کم از کم قد 5 فٹ 7 انچ جبکہ خواتین کے لیے 5 فٹ 2 انچ رکھا گیا ہے جبکہ چھاتی کے لیے مرد امیدواران کا معیار 33*34 1/2 رکھا گیا ہے

انٹرنس ٹیسٹ کے طور پر مرد امیدواران کو ڈیڑھ میل کا فاصلہ دوڑتے ہوئے دس ساڑھے دس منٹ میں طے کرنا ہوگا جبکہ خواتین کو اس حوالے سے دورانیہ 15 منٹ تک دیا گیا ہے

اپلائی کرنے کے لیے کونسی دستاویزات کا ہونا ضروری ہے؟

امیدواران کے پاس نادرا کی جانب سے جاری شدہ شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کی ویب سائیٹ www.islamabadpolice.gov.pk پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں تاہم ٹیسٹ سینٹرز کے حوالے سے تمام تر تفصیلات ویب سائیٹ پر جاری کی جاچکی ہیں

اشتہار کے مطابق خواجہ سرا حضرات بھی اپنی زنانہ یا مردانہ کوالٹی اور شناختی کارڈ کے پیش نظر متعلقہ کوٹہ پر اپلائی کرسکتے ہیں

مزید معلومات کے لیے امیدواران واٹس ایپ نمبر 0334 0004727 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں