ڈاکٹر فرمان وزیر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر مقرر

اسلام آباد :شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر تنویر خالق نے پروفیسر ڈاکٹر فرمان اللہ کویونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر مقرر کر دیا ہے۔ اسی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر نے سنڈیکیٹ کے 24ویں اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر فرمان اللہ وزیر کو پرو وائس چانسلر مقرر کیا ۔

ڈاکٹر فرمان اللہ وزیر نے ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد سے گریجویشن کے بعد ٹونگجی میڈیکل یونیورسٹی چائنہ سے فزیالوجی میں پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کی، اور ستمبر 2015 میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آبادمیں فزیالوجی کے پروفیسر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور یونیورسٹی کے میڈیکل سائنسز کے ڈین رہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آبادمیں شمولیت سےپہلے ڈاکٹر فرمان اللہ وزیر نے خیبر پختونخوا کے مختلف میڈیکل کالجوں بشمول ایوب میڈیکل کالج خیبر میڈیکل کالج، گومل میڈیکل کالج اور کوہاٹ میڈیکل کالج میں 26 سال تک مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں