قومی اسمبلی کی ہیلتھ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ پر اراکین کی بحث

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا

اجلاس میں ممبر کمیٹی زہرا ودود فاطمی نے کہا کہ پی ایم ڈی سی بل 2022 کہاں اٹک گیا ہے، ابھی تک کیوں پاس نہیں ہوا جس پر سیکرٹری صحت نے جواب دیا کہ بل صدر کے پاس جائے گا

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر سٹوڈنٹس کے حوالے سے سوالات کے طوفان پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ثمینہ مطلوب نے کہا کہ پی ایم ڈی سی بل جب تک پاس نہیں ہوتا، میڈیکل طلباء کا اللہ ہی حافظ ہے

سیکرٹری صحت نے کمیٹی کو بتایا کہ اب امتحان صوبائی سطح پر ایک ہی دن ہوگا جبکہ بچہ جس سینٹر پر امتحان دینا چاہیے گے، وہی سینٹر انہیں دیا جائے گا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت اجلاس کے بعد لیگی رکن اسمبلی زہرہ فاطمی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘بتایا جا رہا ہے کہ بل پاس ہوگیا لیکن ہمیں کچھ معلوم نہیں، متعدد سینیٹرز سے پوچھا ان کو بھی اطلاع نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں