بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبات اور انتظامیہ آمنے سامنے

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی انتظامیہ نے بسوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ، جس کی وجہ سے بسوں میں یونیورسٹی آنے والی طالبات اور دیگر طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز اسی رش کی وجہ سے یونیورسٹی کی ایک طالبہ بس سے گر کر شدید زخمی ہوگئی تھی۔
اس واقعے کے خلاف یونیورسٹی کی طالبات نے کل احتجاج کی کال دی۔ اور دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے بدمعاشی اور سنگدلی کی مثال قائم کرتے ہوئے احتجاج میں شریک ہونے والی طالبات کے لیے دھمکی آمیز نوٹس جاری کردیا ۔ کہ جو طالبات یونیورسٹی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور بے حسی کے خلاف احتجاج کے لیے نکلیں گی انہیں یونیورسٹی سے ہی نکال دیا جائے گا۔
یونیورسٹی کی طالبات کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی انتظامیہ کے خلاف ایکشن لے۔ اور طالبات کو ناصرف پرامن احتجاج کا حق دیا جائے بلکہ بسوں کے پرانے شیڈول کو بحال کرتے ہوئے طلباء و طالبات کے لیے آسانی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں