پاکستانی 12 سالہ ٹینس سٹار کا امریکہ میں کلین سویپ

نیویارک میں جاری لٹل مو انٹر نیشنل میں پاکستان کی ٹینس سٹار ثانیہ منہاس نے حریف کا کلین سویپ کر کے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

ہانیہ منہاس نے لٹل مو انٹرنیشنل 2022میں تین اعزاز اپنے نام کیے۔ بارہ سالہ اور کم عمرہانیہ نے گرلزسنگلز، ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں فتح یاب ہوئی۔

گرلز سنگلز میں ہانیہ نے جولیانا کاسٹیلانوس ٹروجیلو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1، 6-1 سے شکست دی۔ جولیانا کے ساتھ گرلز 12 ڈبلز کے لیے ٹیم بنائی، جہاں انہوں نے فائنل میں نیلا گلواکا اور جنیتا فائلز کو8۔3 سے شکست دی۔ تھامس او نیل اور ہانیہ نے مکسڈ ڈبلز کے لیے فائنل میں ایشان یادلاپلی اور الزبتھ سبائیو کو8۔5سے شکست دی۔

اس پر ہانیہ کا کہنا تھا کہ:

”یہ ٹرافیاں بہت معنی رکھتی ہیں اور میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کھیلنا جاری رکھنا چاہتی ہوں۔“ مزید اس ٹورنامنٹ کے بارے میں ہانیہ کا کہنا تھا کہ لٹل مو‘ ٹورنامنٹ ابھرتے ہوئے سٹارز کے لیے اہم ٹورنامنٹ ہیں۔

لٹل مو کا نام مورین کونولی کے نام پر رکھا گیا ہے، جو نو بڑے سنگلز ٹائٹلز کی فاتح اور گرینڈ سلائم جیتنے والی پہلی خاتون ہیں۔
وہ تاریخ کی واحد کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے چاروں بڑی چیمپئن شپ میں کوئی سیٹ ہارے بغیر ٹائٹل جیتا اور اپنے وقت کی ایک مشہور کھلاڑی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں