سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ٹیلی نار پاکستان میدان میں آگیا

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد جہاں ایک طرف فلاحی تنظیموں کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے اپنے دل اور دروازے کھولے گئے وہیں دوسری جانب حکومت کی خصوصی درخواست پر کارپوریٹ سیکٹر بھی میدان میں آگیا
ٹیلی نار کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 1ارب 10 کروڑ روپے کے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا گیا، ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے اعلان کے مطابق ادارہ یونیسف کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی مددکرے گا

عرفان وہاب خان نے کہا کہ ٹیلی نار گروپ اور ملازمین کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پر عزم ہیں کمپنی سیلاب زدہ علاقوں میں بلاتعطل سروسز کی فراہمی کو بھی بقینی بنا رہی ہے جبکہ نقصانات سے نمٹنے کے لیے کمپنی زراعی شعبہ میں بھی اپنی خدمات جاری رکھے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں