ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے سٹوڈنٹس کو مشکلات میں اضافہ اس روز ہوا جب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی جانب سے پی ایم ڈی سی ترمیمی بل پاس اور وزیراعظم کی جانب سے کونسل کے ممبران کو ہٹا دیا گیا
وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیر صحت کی سربراہی میں نئی کونسل کے قیام کے لیے سرچ کمیٹی بنانے کے باوجود کئی روز سے نئی کونسل کی تعیناتی نہ کی جاسکی جس کی وجہ سے بغیر کونسل کے چلنے والا پاکستان میڈیکل کمیشن بے اختیار ہوکر رہ گیا
گزشتہ روز بھی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ پر گرما گرم بحث ہوئی جس کے بعد آج پھر سٹوڈنٹس کی جانب سے ایم ڈی کیٹ ملتوی کرنے کے حوالے سے ٹویٹر پر ٹرینڈنگ کی جا رہی ہے
ٹویٹر صارف نبیل سولنگی کا دعوی ہے کہ #delayMDCAT کے ہیش ٹیگ پر گزشتہ ایک گھنٹے میں ایک ہزار سے زائد سٹوڈنٹس اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں اور وہ پرامید بھی ہیں کہ وہ آج اس ٹرینڈ کو ٹویٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے
1000+ tweet's in 2 hours! Well done ! We're few step away from top trending. We need 20000+ tweet's for top trending. Keep tweeting. #DelayMDCAT
— Nabeell Khan (@nabeell_solangi) September 2, 2022
ڈریم لائف نامی ٹویٹر صارف کی جانب سے پی ایم سی کے دو قسم کے ٹیسٹنگ کی مخالفت میں لکھا گیا کہ ان تمام مسائل کا حل صرف پی ایم ڈی سی کی بحالی ہی ہے
There is not a single test in the world which has 2 results.Shame on pmc . They aren't eligible to conduct a test with transparency. The only solution is revival of PMDC!#delayMdcat @SaleemMandvi @bahramand_tangi @PPP_Org
— @Dreamlife (@Dreamli96587256) September 2, 2022
مریم نور نے مطالبہ کیا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ 45 روز تک جاری رہنے والے ٹیسٹ کی ٹرانسپیرنسی برقرار رہے گی ان کی جانب سے بھی پی ایم ڈی سی کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا
How PMC can ensure the transparency of a test which will continue for 45 days ! Our only request is to delay mdcat till PMDC revival !@SaleemMandvi @MNAZahra_Fatemi #DelayMDCAT
— Maryum Noor (@MaryumNoor15) September 2, 2022
رفیع خان نامی صارف نے لکھا کہ مغرور پی ایم سی سٹوڈنٹس کے مستقبل کو سنجیدگی سے نہیں دیکھ رہا لیکن میرا یقین کریں کہ ہم جیتیں گے اور پی ایم ڈی سی کی واپسی یقینی ہوگی
The arrogant PMC is still not taking #mdcat2022 aspirants' future seriously. However, their strategies will be multiplied by zero, & the government has a better grasp on the game than PMC, so the test will be provincial at the end.
Mark my words "We'll win !"#DelayMDCAT
— Rafi Khan (@RafiKhan_1) September 2, 2022
منصور اللہ نامی صارف نے مطالبات کی ایک پوری فہرست پوسٹ کی گئی
انہوں نے کہا کہ
1- کم از کم ایک یا دو ماہ کے لیے ایم ڈی کیٹ کو ملتوی کیا جائے
2- پاکستان میڈیکل کمیشن کو ختم کیا جائے
3- پی ایم ڈی سی کو بحال کیا جائے
4- ٹیسٹ صوبائی سطح پر فزیکل اور ایک ہی دن منعقد کیا جائے
5- پاکستان سے پڑھنے والے میڈیکل گریجویٹس کے لیے این ایل ای کی شرط ختم کر دی جائے
Our demands:
1.MDCAT should be delayed for at least 1 or 2 months.
2.PMC should be abolished
3.PMDC should be restored
4.Test should be taken provincial, physical & on one day.
5.NLE should be abolished for pak graduates.@A_Qadir_Patel@bahramand_tangi #DelayMDCAT— Mansoor Ullah (@Mansoor84069414) September 2, 2022
ثناء نامی صارف نے لکھا کہ ہم پی ایم ڈی سی واپس چاہتے ہیں پی ایم سی کو ہمارے مستقبل کے ساتھ مت کھیلنے دیا جائے
#DelayMDCAT
We want pmdc back. Cant let pmc play with our future@SaleemMandvi @bahramand_tangi @A_Qadir_Patel @PPP_Org— Sana (@Sanaa_kkhan) September 2, 2022