سیلابی صورتحال کے پیش نظر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

ملک میں بارشوں اور سیلابی تباہیوں کے پیش نظر مختلف تعلیمی اداروں کو آئندہ چند دوز میں ہونے والے امتحانات کے انعقاد میں شدید مشکلات کا سامنا ہے

اس حوالے سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث امتحانات ری شیڈول کرنے کا اعلان کر دیا ہے، ترجمان کے مطابق سمسٹر بہار 2022ء کے میٹرک، ایف اے اور آئی کام کے امتحانات شامل ہونگے جبکہ یکم ستمبر تا 10ستمبر کے پرچے اب 4 اکتوبر سے 13 اکتوبر تک لئے جائیں گے تاہم امتحانی مراکز، اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں، پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس کارآمد ہونگی

اپنا تبصرہ بھیجیں