آج کینیڈا کیخلاف افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم آج آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا تیسرا میچ کینیڈا کے خلاف کھیلے گی۔ ذرائع کے مطابق آج کے میچ میں افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے، لیکن حتمی فیصلہ کپتان بابر اعظم ٹاس سے پہلے کریں گے۔

مزید پڑھیں:
امریکہ اور بھارت کے بعد پاکستان ٹیم آج کینیڈا کا سامنا کرے گی

دوسری جانب بھارت کے خلاف 6 رنز کی شکست کے بعد قومی ٹیم کے کیمپ میں مایوسی کا ماحول ہے اور کھلاڑیوں نے ہوٹل سے باہر جانے سے بھی گریز کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں