امریکہ اور بھارت کے بعد پاکستان ٹیم آج کینیڈا کا سامنا کرے گی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا تیسرا اور اہم میچ آج نیویارک میں کینیڈا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان اور کینیڈا کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

پاکستان کو ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے نہ صرف اپنے اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے، بلکہ امریکہ کی بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف شکست بھی لازمی ہے۔

مزید پڑھیں:
جب تک ”اگر مگر“ ختم نہیں ہوتا ہمت نہیں ہاریں گے، اظہر محمود

اگر امریکہ کسی بھی طرح ایک اور پوائنٹ حاصل کر لیتا ہے تو پاکستان کا ایونٹ پہلے مرحلے میں ہی ختم ہو جائے گا۔ لہذا پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ میں ان رہنے کے لیے بھرپور محنت اور شاندار کارکردگی دکھانی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو اس بڑے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں میزبان ٹیم امریکہ کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست ہوئی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت نے 6 رنز سے پاکستان کو شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں