میچ جیتنے کیلئے سادہ سی حکمت عملی بنائی تھی، کپتان بابراعظم

نیویارک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں بھارت کے خلاف 6 رنز سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ اچھی تھی اور گیند بیٹ پر ٹھیک آ رہی تھی، شروع کے دس اوورز میں بیٹنگ اچھی رہی، مگر باقی کے دس اوورز میں بیٹنگ تسلی بخش نہیں تھی۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ میچ جیتنے کے لیے ایک سادہ حکمت عملی بنائی گئی تھی، مگر بہت زیادہ ڈاٹ بالز کھیلنے کی وجہ سے دباؤ بڑھ گیا، پاورپلے میں بھی ٹیم نے اچھا نہیں کھیلا اور کچھ گیندیں بیٹ پر توقع کے مطابق نہیں آئیں۔

مزید پڑھیں:
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم کا سفر اگر مگر کا شکار

پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، ٹیم 120 رنز بھی نہ بنا سکی، بھارت 6 رنز سے جیت گیا

واضح رہے کہ گروپ اے کے اہم میچ میں پاکستانی بیٹرز کی لاپرواہی، غیر ذمہ داری اور غفلت کی وجہ سے پاکستان کو بھارت کے خلاف جیتا ہوا میچ ہارنا پڑا۔

پاکستانی بیٹرز بھارت کے خلاف 120 رنز کا ہدف بنانے میں ناکام دکھائی دیے۔ فخر زمان، شاداب خان اور عماد وسیم چوکے چھکےنہ لگا سکے۔ دوسری جانب پاکستانی باؤلرز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار انڈیا کے تمام کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا مگر بیٹرز نے انکی محنت پر پانی پھیر دیا۔

بھارت نے میچ باآسانی 6 رنز سے جیت کر پاکستان کی سپر ایٹ تک رسائی تقریباً ناممکن بنا دی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگر امریکہ نے آئرلینڈ کو بھی ہرا دیا، تو پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں