آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم کا سفر اگر مگر کا شکار

بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اہم ترین میچ ہارنے کے بعد پاکستان کا اگلے مرحلے تک پہنچنے کا سفر مشکل میں پڑ گیا۔

دو میچز میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی سپر 8 میں پہنچنے کی امیدیں دیگر ٹیموں کی کارکردگی پر منحصر ہو چکی ہیں۔ پاکستان کو اپنے بقیہ دو میچز جیتنا ہوں گے اور امریکا کو دونوں میچز ہارنا ہوں گے تاکہ پاکستان سپر 8 میں پہنچ سکے۔

پاکستان اپنے اگلے دو میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا، جبکہ امریکا کے میچز بھارت اور آئرلینڈ سے ہوں گے۔

اگر امریکا ایک میچ بھی جیت جاتا ہے تو وہ سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔ اگر امریکا کے خلاف آئرلینڈ اور بھارت جیت جاتے ہیں تو پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ ناک آؤٹ کی حیثیت اختیار کر لے گا۔

مزید پڑھیں:
پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، ٹیم 120 رنز بھی نہ بنا سکی، بھارت 6 رنز سے جیت گیا

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی بیٹرز کی لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا۔

پاکستانی بیٹرز بھارت کے خلاف 120 رنز کا معمولی ہدف بھی نہ بنا سکے۔ فخر زمان، شاداب خان، اور عماد وسیم نے جب سنگلز بنانے تھے تب لمبی ہٹیں مارنے کی کوشش کی اور جب لمبی ہٹیں مارنے کا وقت آیا تو سنگلز لینے لگے۔

بھارت نے یہ میچ 6 رنز سے جیت کر پاکستان کی سپر 8 میں پہنچنے کی امیدوں کو تقریباً ختم کر دیا ہے۔ اگر امریکا نے آئرلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرا دیا تو پاکستان کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں