پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو تیسرے بنت حوا اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو بنتِ حوا فورم (بی ایچ ایف) کی جانب سے تیسرے بنتِ حوا اچیومنٹ ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، بنتِ حوا فورم (بی ایچ ایف) نے پشاور میں خواتین کی شاندار کامیابیوں کو سراہنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں منعقدہ اس تقریب میں مختلف شعبوں میں خواتین کی غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے 10 مختلف کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 35 ایوارڈز دیے گئے۔

اس تقریب میں خواتین کو صحت کی دیکھ بھال، سماجی خدمت، خواتین کو بااختیار بنانے، کاروبار، کھیلوں اور دیگر مختلف شعبوں میں ان کی شاندار کارکردگی اور خدمات پر اعزازات سے نوازا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تیسری بار بنتِ حوا اچیومنٹ ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا، جبکہ شبینہ ایاز اور تبسم عدنان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر خان ایچ آئی (ایم) ٹی آئی (ایم) پاکستان آرمی کی ایک ریٹائرڈ تھری اسٹار جنرل ہیں۔ وہ پہلی اور واحد خاتون ہیں جو پاک آرمی میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے تک پہنچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں