کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے طلبا پر حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف کر لیا

کرغیزستان میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے بشکیک میں کرغیز نائب وزیراعظم کے ہمراہ غیر ملکی طلبا کے ہاسٹل کا دورہ کیا۔

کرغیزستان کے نائب وزیراعظم نے بشکیک میں پاکستانی طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی طلباء کو سکیورٹی فراہم کرنا کرغیز حکومت کی ذمہ داری تھی، جس میں وہ بری طرح ناکام رہے۔

کرغیز نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ تمام غیر ملکی طلباء و طالبات پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے پاکستانی طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک خصوصی پرواز کا پاکستانی طلبا و طالبات کو مفت میں پاکستان واپس لے کر جائے گی۔

پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کرغز حکام سے درخواست کی ہے کہ گرین چینل کھولا جائے تا کہ پاکستانی سٹوڈنٹس کو روانگی میں آسانی ہو۔

پروپیگنڈہ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں حسن ضیغم نے کہا کہ زیادتی، قتل اور اغواء کی جو افواہیں پھیل رہی ہیں ان کے متعلق ہی یہ بات کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں