وزیراعظم کی آزاد کشمیر کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری

آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اہم اجلا س آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق ، مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، چوہدری یٰسین سمیت اہم سیاسی رہنماوں نے شرکت کی ۔

وفاقی وزیرِ امور کشمیر امیر مقام، وزیرِتوانائی اویس لغاری، وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے زعماء بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے آزادکشمیر میں ہونیوالی سیاسی ودیگر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور عوامی احتجاج پر سٹک ہولڈر ز سے تجاویز بھی لیں ۔ وزیراعظم نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے اور مظاہرین کے مطالبات ماننے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔سمیت اہم سیاسی رہ نماؤں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آزاد کشمیر میں احتجاج اور لانگ مارچ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں