قومی ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال ، وزیر اعظم کا ہر کھلاڑی کو 10 لاکھ انعام دینے کا اعلان

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، جس پر انکا شاندار استقبال کیا گیا۔ قومی ہاکی ٹیم کوالالمپور سے لاہور پہنچی۔ لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ افیئرز رانا مشہود نے ان کا استقبال کیا۔

سبق اولمپئینز نے بھی ایئیر پورٹ پر قومی ہاکی ٹیم کا استقبال کیا۔ اختر رسول، محمد ثقلین، شہباز سینئیر، خالد حمید، انجم سعید، ملک شفقت، محمد شفیق نے ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا۔

قومی ہاکی ٹیم کی واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر شائقین اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شائقین کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے حق میں نعرے بازی کی گئی، ہاکی کھلاڑیوں کے رانا مجاہد زندہ باد کے نعرے، ہاکی متوالوں کے طارق بگٹی زندہ باد رانا مجاہد زندہ باد کے بھی نعرے لگائے گئے۔

اذلان سابق عظیم ہاکی کھلاڑی اور سابق صدر پی ایچ ایف اختر رسول چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اذلان شاہ کپ میں قومی ہاکی ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے، اب وقت ہے کہ حکومت ہاکی کا ساتھ دے۔ رانا مشہود نے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم کی جانب سے ایک پیغام بھی دیا۔

سابق سیکرٹری اولمپئین آصف باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم پر توجہ دینے کے لیے وزیراعظم پاکستان کے شکر گزار ہیں، وزیر اعظم نے رانا مشہود کی ڈیوٹی لگائی تھی اور تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی، میں صدر طارق بگٹی، سیکرٹری رانا مجاہد اور تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی دکھا کرچاندی کا تمغہ جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم 13 سال کے بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی اور بہترین کارکردگی کی وجہ سے سلور میڈل بھی حاصل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں