ڈگری کی تصدیق کے لیے بنائے گئے جعلی سوشل میڈیا اکاوئنٹس

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ڈگری کی تصدیق کے لیے بنائے گئے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور فیک کالز سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے عوام اور سٹوڈنٹس کو ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

ایچ ای سی نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص یا سوشل میڈیا پیج پر اعتماد نہ کریں، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے علم میں آیا ہے کہ کچھ جعل ساز ایچ ای سی کا نام استعمال کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایچ ای سی نے کسی بھی غیر معتبر شخص یا ایجنٹ کو ڈگریوں کی تصدیق کے لیے مقرر نہیں کیا ہے۔ کچھ جعل ساز ایچ ای سی سے الحاق کا دعوی کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کر کے ان سے ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش اور زیادہ فیسز کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایچ ای سی نے طلباء کو تجویز دی ہے کہ وہ اپنی ڈگریوں کی تصدیق کے لیے صرف ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مستند تصدیقی پورٹل کا استعمال کریں۔ اگر کسی کو جعلی کال موصول ہوتی ہے تو وہ فوراً پی ٹی آئی کے ٹول فری نمبر پر رابطہ کریں اور اپنی شکایت درج کروائیں۔ اس طرح سٹوڈنٹس آسانی سے اپنی ڈگری کی تصدیق کروا کے کسی بھی جعلی دعوے سے بچ سکیں گے۔

اپنی ڈگری کی تصدیق کروانے کے لیے ایچ ای سی کی افیشل ویب سائٹ وزٹ کریں یا نیچے دیے گئے “ایچ ای سی تصدیقی پورٹل” پر کلک کریں۔۔۔!!!

ایچ ای سی تصدیقی پورٹل

اپنا تبصرہ بھیجیں