سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

ملائیشیا کے شہر آئپوہ میں منعقد ہونے والا 30 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جس میں دونوں ٹیموں نے ایک، ایک گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

اس میچ کے پہلے ہاف کے 33 ویں منٹ میں جاپان ٹیم کے کین نے پینلٹی کارنر کے ذریعے ایک گول سکور کیا۔

دوسرے ہاف کے آخری 59 ویں منٹ میں لگاتار کوششوں کے بعد پاکستان ٹیم کے رانا عبدالوحید نے پینلٹی کارنر کے ذریعے ایک گول کیا اور میچ ایک، ایک سے برابر ہو گیا۔

پاکستان اپنا چوتھا میچ کینیڈا کے خلاف 8 مئی کو کھیلے گا، جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں میچ 10 مئی 2024 کو ہو گا۔

پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر سات سات پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔ اس ایونٹ ملائشیا، پاکستان، کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم ملائیشیا کو 4-5 اسکور جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو 0-4 سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں