فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کے میچ آفیشلز کا اعلان

فیفا کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔ فیفا ورلڈ کپ راؤنڈ 2 میں پاکستان اور سعودی عرب کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

راؤنڈ 2 کے میچ میں بحرین کے حسن محفود ریفری کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ کرغستان سے تعلق رکھنے والے کیمل توکابیو کو میچ کمشنر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کوالیفائرز راؤنڈ 2 کا میچ 6 جون کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان اور سعودی عرب کے لیے بہت اہم ہے، لہٰذا دونوں ٹیموں کو اگلے مراحل میں پہنچے کے لیے بہترین کوشش کرنی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں