نیشنل فٹسال چیمپئن شپ کا ویمنز فائنل کراچی سٹی جبکہ مینز فائنل فروزا نے جیت لیا

کراچی چیپٹر میں مینز اور ویمنز قومی فٹسال چیمپئن شپ کے فائنل میچ کا نتیجہ سامنے آگیا۔ کراچی کے مقامی اسپورٹس ایرینا میں پہلے خواتین کا فائنل میچ کھیلا گیا، جس میں کراچی سٹی ایف سی نے کراچی یونائیٹڈ کی ٹیم کو گیارہ گولز سے شکست دے کر فائنل کا مقابلہ جیتا۔

کراچی سٹی کے خلاف کھیلتے ہوئے یونائیٹڈ ٹیم کو کوئی بھی گول حاصل نہیں ہو سکا۔ فاتح ٹیم کی کھلاڑی سوہا ہیرانی اور رامین فرید نے چار چار گول کیے، جبکہ زیمینہ نے بھی ایک گول حاصل کیا۔

دوسری جانب اسپورٹس ایرینا میں مینز فائنل میچ میں عبدل ایف سی اور فروزا ایف سی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ یہ میچ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان تین تین گولز سے برابر رہا۔

فروزا ٹیم کے کھلاڑی علی ریاض نے دو گولز حاصل کیے، جبکہ ان کے ساتھی عارض نے ایک گول کیا۔ عبدال ایف سی ٹیم کے کھلاڑی کلیم اللہ، شمس اور عالمگیر صرف ایک ایک گول حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مقابلہ برابر ہونے کی وجہ سے پنالٹی شوٹ آؤٹ شروع ہوا، جس میں عبدل ایف سی نے ایک گول حاصل کی، مگر فروزا نے اس کے مقابلے میں مزید چار گولز حاصل کر کے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔

مینز اور ویمنز فٹسال چیمپئن کی دونوں فائنلسٹ ٹیمیں جولائی کے مہینے میں نیشنل فائنل کھیلیں گی، جہاں انکا مقابلہ لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد چیپٹر کی ونرز کے ساتھ ہو گا۔ یہ مقابلہ ملک بھر کی فٹسال ٹیموں کے درمیان بہت اہم ہو گا اور جیتنے والی ٹیم اگلے مرحلے میں میں شرکت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں