ایف بی آر کا ملک بھر میں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز فوری بند کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سمیں بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ اس حکم کے تحت موبائل سمیں بند کرنے کا انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے ان افراد کی فہرست بھی جاری کر دی ہے جن کی سمیں بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

نان فائلرز لسٹ(لسٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں)

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ افراد فہرست فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں ظاہر نہیں ہو رہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نان فائلرز کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ 2023 کے لیے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے ذمہ دار ہیں اور موبائل سمیں ایف بی آر کی جانب سے دوبارہ بحال نہ ہونے تک بلاک رہیں گی۔

ایف بی آر نے سمز بند کرنے کی رپورٹ 15 مئی تک طلب کر لی ہے، جس کے بعد اس فیصلے کی تکمیل کی جائے گی۔ یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تا کہ نان فائلرز کی جانب سے کارروائی کرنے کے لیے درست اور وقتی اقدامات کیے جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں