100 فلسطینی سٹوڈنٹس کو اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی میں مفت تعلیم دینے کا معاہدہ

وفاقی دارالحکومت کے یونیورسٹی کیمپس میں فلسطینی طلباء کی تعلیم کی حمایت کے لیے ایم او یو کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، رفاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد اور فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع نے مفاہمتی یاداشت پردستخط کیے۔

مفاہمتی یاداشت کے مطابق پاکستان میں زیرِ تعلیم 100 فلسطینی طلباء کو اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی اور فلسطینی سفارت خانے کے تعاون سے مفت ہائر ایجوکیشن فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے فلسطینی طلباء کو رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

اس ایم او یو تقریب میں سیکرٹری جنرل الخدمت سید وقاص جعفری، نیشنل ڈائریکٹر الخدمت ایجوکیشن احمد جبران بلوچ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، وائس چانسلر رفاہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد اور فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع سمیت پاکستان میں فلسطینی سفارت خانے کے معززین نے بھی شرکت کی۔

یہ معاہدہ فلسطینی طلباء کے لیے بہت اہم اور فائدہ مند ثابت ہو گا۔ اس سے نہ صرف ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا بلکہ انکی بنیادی ضروریات بھی پوری ہوں گی۔ اسکے علاوہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے ملک میں مختلف شعبوں میں مواقع حاصل کر کے اپنے ملک کی ترقی میں مدد فراہم کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں