پلاسٹک کا استعمال ماحول کے لیے جان لیوا، رومینہ خورشید عالم

اسلام آباد میں آج اتوار کے روز مارگلہ ہلز ہاف میراتھن کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم کی کو آرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری رومینہ خورشید عالم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ رومینہ خورشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں مہمان خصوصی نہیں ہوں، پلاسٹک کا استعمال ماحول کے لیے انتہائی خطرناک ہے، حکومت پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے درپیش مسائل کا ادراک ہے، موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، میں صحافیوں کی جانب سے دی گئی مثبت تجاویزات کو ہمیشہ سراہاتی ہوں۔ انہوں نے میراتھن کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی جلد ایک ایونٹ کرے گی جس میں موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر غور کیا جائے گا۔

رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ میراتھن کا مقصد انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے شعور پیدا کرنا ہے، ہماری نوجوان نسل موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پہلا دستہ ہے اور مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی خدمات قابل تعریف ہیں، قدرتی ورثے کے حفاظت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، ٹریلز پر سیاحوں کی آمدو رفت بہترین ٹریل مینجمنٹ کی عکاس، آکسیجن کی فراہمی سب سے بڑا تحفہ ہے، قدرت سے پیار کریں یہ ہم سے پیار کرے گی، قدرت ہم سے خوش نہیں بلکہ ناراض ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں