ویسٹ انڈیز ویمنز نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز 0-3 سے جیت لی

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 88 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔ یہ میچ کراچی کے نیشنل بینک ارینا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ویمن ٹیم کو 279 رنز کا ہدف دیا گیا، لیکن ویسٹ انڈیز نے ان کو صرف 47.5 اوورز میں 19 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ مہمان کپتان آل راؤنڈر ہیلی میتھوز نے سینچری مکمل کرتے ہوئے کیریئر کا بہترین اسکور 141 بنایا اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز نے سیریز جیت کر آئی سی سی چیمپئین شپ میں 6 قیمتی پوائنٹس حاصل کیے۔ پاکستان کی ٹیم اس کے بعد چیمپئن شپ میں براہ راست شرکت کے حق سے بھی محروم ہو گئی۔ یہ پاکستان کی چیمپئن شپ کا 21 واں میچ تھا، جس میں انہیں 13 ویں بار شکست ہوئی۔

پیر کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔ 26 سالہ کیریبین کپتان ہیلی میتھیوز نے اپنے ون ڈے کرکٹ کیریئر میں پہلی بار سینچری بنائی. انہوں نے مجموعی طور پر 149 گیندوں کا سامنا کیا اور 19 بار چوکے لگائے۔

شنیل ہنری نے 47 رنز بنائے، جبکہ شیمائن کیمبل 38 رنز بنانے میں کامیاب رہیںم راشدہ ویلمز اور چیڈن نیشن نے 9، 9 جبکہ استیفنی ٹیلر نے 4 رنز بنائے۔ عالیہ صرف 2 رنز جبکہ ایفی فلیچر صرف ایک رن کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں۔

نشرح سندھو نے 54 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاطمہ ثنا نے67 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، فاطمہ نے اپنے 38 ویں میچ میں 50 وکٹیں بھی مکمل کر لیں۔ کپتان ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ ام ہانی، طوبیٰ حسن اور عالیہ ریاض کو کوئی وکٹ نہ مل سکی۔

میزبان ٹیم ہدف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام رہی اور 47.5 اوور میں 190 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ منیبہ علی 38 رنز، عالیہ ریاض 36 رنز، فاطمہ ثنا اور طوبہ حن 23،23 رنز جبکہ بسمعہ معروف 19 رنز بنانے میں کامیاب رہیں۔

سدرا امین، ندا ڈار اور ناجیہ علوی نے 9-9 رنز جبکہ ام ہانی نے 6 رنز بنائے۔ ہیلی میتھوز، اسٹیفنی ٹیلر، اور عالیہ ایلاین نے 2-2 وکٹ حاصل کی۔ زیدہ، کرشما، شنیل ہنری اور شمیلہ نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں