پاکستان نیوزی لینڈ سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کے لیے پرعزم

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا ٹاکرا کل ہو گا۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان بابر اعظم نے آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوٸے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہمیں بارہ میچز کھیلنے کا موقع ملا ہے، ٹیم میں کافی تبدیلیاں کی گٸی ہیں، ہم کوشش کریں گے ان میچوں میں تیاری مکمل کر کے اپنے کھیل میں مزید بہتری لا سکیں۔

بابر نے مزید کہا کہ ہم ٹیم کو پرفارمنس کی بنیاد پر چنتے ہیں، نیوزی لینڈ سیریز میں بہترین کاکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کریں گے اور ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم کا انتخاب کریں گے۔ یونگ کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیا جاٸے گا اور اس سیریز میں مختلف بیٹنگ اور باؤلنگ کی کمبینیشنز کو آزمائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں کچھ معاملات واضح ہو جائیں گے اور کسی بھی موقع پر خوشی و غمی کا سامنا برابری سے کریں گے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ مضبوط ہو رہی ہے، عثمان خان اور عرفان نیازی کو بھی کھیلنے کا بھرپور موقع دیں گے، ہماری بیٹنگ لگ بھگ آٹھویں نویں نمبر تک پہنچ جائے گی اور یوگ کھلاڑی کی آمد پر ہم سینئر کو بڑی خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہمیں سیریز میں مختلف مقابلے دے گی، جو ٹیم کے لیے اچھا ہو گا، میں ٹیم میں یوتھ اور تجربے کا امتزاج دیکھ کر کپتان کے طور پر بہت پُرجوش ہوں۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نےپریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے ٹیم کی قیادت کرنے پر فخر ہے، ہم اس دورے میں ایک میزبان ٹیم کے طور پر کرکٹ کھیلنے اور کھیل کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں اور انہیں اس فارمیٹ کا کافی تجربہ بھی ہے، پاکستان ہوم گراؤنڈ میں مضبوط ٹیم ہے اور ہم انکو اسی میدان میں چیلنج دینا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پاک نیوزی لینڈ میچ مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا جبکہ پہلی گیند مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں