ایران کی جانب سے داغے گئے 300 سے زائد میزائل فضاء میں ہی تباہ کر دئیے، ترجمان اسرائیلی فوج کا دعوی

اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے ایک ٹیلی وژن بیان میں کہا کہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں نے ایران کی جانب داغے گئے 300 سے زائد ڈرونز اور میزائلوں میں سے 99 فیصد کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ ہم نے زیادہ تر ڈرونز اور میزائلوں کو طویل فاصلے تک مارنے والے ایرو ایئر دفاعی سسٹم کے ذریعے روکا ہے۔

ترجمان کامزید کہنا تھا کہ زیادہ تر ڈرون اور میزائلوں کو اسرائیلی فضائی حدود سے باہر ہی مارا گیا، چند میزائل اسرائیل کے علاقے میں گرے، جس سے ایک لڑکی زخمی ہوئی اور ایک فوجی تنصیب کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ ایک اہم کامیابی ہے، اسرائیلی فوج مکمل طور پر فعال ہیں اور انہیں فالو اپ آپشنز پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ان کے مطابق ایران کی جانب سے 170 ڈرونز، 30 سے زائد کروز میزائل اور 120 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گٸے تھے، کچھ بیلسٹک میزائل اسرائیل کے علاقے میں داخل ہوئے جس سے ایک فضائی اڈے کو معمولی نقصان پہنچا۔ انہوں نے ایران کے اقدامات کو نہایت سنگین قرار دیتے ہوٸے کہا کہ یہ اقدامات خطے کو بڑا نقصان پہنچا رہے ہیں۔

اس دوران اسرائیلی فوج نے ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد آج صبح اپنے شہریوں کو پیغام دیا کہ وہ اب حملوں سے بچنے کے لیے پناہ گاہوں کے قریب نہ رہیں اور گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کسی قسم کی فضائی حملے کی کوئی وارننگ نہیں دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں