پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، دفتر خارجہ کا دو ٹوک بیان

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 25 جنوری 2024 کو بھارتی اشتعال انگیزی کے باقابل تردید ثبوت دئیے. ان کا کہنا تھا کہ یہ ثبوت بھارت کی بھارت کی ماورائے عدالت اور بین الاقوامی قتل عام کی مہم کا منہ بولتا ثبوت ہیں

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعوی اس کے جرم کی وضاحت کرتا ہے. عالمی برادری کو بھارت کے اس گھناؤنے اور غیر قانونی اقدامات کا حساب لینا چاہیئے

دفتر خارجہ نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لئے ہمیشہ پرعزم ہے. ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو فروری 2019 کو بھی بھارت کو اس کی جارحیت پر پر منہ توڑ جواب ملا تھا

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ان اقدامات نے اس کی فوجی برتری کے کھوکھلے دعووں کو بے نقاب کیا ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت حکمران انتخابی مہم میں فائدے کے لئے نفرت انگیز بیانات کا سہارا لیتے ہیں اور بھارت کے اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویوں کی وجہ سے علاقائی امن و امان کو شدید نقصان پہنچتا ہے

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و امان کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے, مگر ہماری اس امن کی خواہش کو غلط نہ سمجھا جائے. ان کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ پاکستان کے پختہ عزم اور اپنی بھرپور دفاعی صلاحیت کی گواہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں