پی سی بی کا ملک بھر کے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے مابین ٹورنامنٹ کروانے کا فیصلہ

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے قابل عمل پلان کی منظوری دے دی۔ اس پلان کے تحت ایک نیا منصوبہ شروع کیا جائے گا جو کرکٹ کو مختلف سطحوں پر بڑھانے اور ہر قسم کے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے پر مرکوز ہو گا.

ان کی جانب سے کرکٹ کے شعبے میں اہم اقدامات کرنے کے لیے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ انہوں نے نئے کرکٹ کھلاڑیوں کی معلومات جمع کرنے اور ان کی پروفائل بنانے کا حکم دیا۔

چیٸرمین پی سی بی نے سکول، کالج اور یونیورسٹیوں میں ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان بھر میں مختلف تورنامنٹ کا انتظام کرانے کا ارادہ کیا ہے تا کہ کھلاڑیوں کو مختلف مواقع فراہم کر کے ان کے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جا سکے۔

انہوں نے ملک بھر میں خواتین کو کرکٹ کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے ہدایت دیتے ہوٸے کہا ہے کالجز اور یونیورسٹی لیول پر خواتین کے ٹورنمنٹ کرواٸے جاٸیں تا کہ وہ بھی اپنا ٹیلنٹ دکھا سکیں اور اپنے کرکٹ کی حرکت میں شامل ہو سکیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، جسے سامنے لانا اور نکھارنا نہایت ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں