پاکستانی فوج انسداد دہشتگردی آپریشنز کا بھرپور تجربہ رکھتی ہے، وزیر دفاع کی اٹلی کے سفیر سے ملاقات

دفتر خارجہ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع و دفاعی امور خواجہ محمد آصف کی اٹلی کی سفیر آرمیلین ماریلینا سے ملاقات ہوئی, اس ملاقات کے موقع پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان جمہوریہ اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ باہمی طور پر فوجی تربیت کا تبادلہ بہت کارآمد ثابت ہوسکتا ہے

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اطالوی فوج کے پاس نیٹو کا حصہ ہونے کی وجہ سے ایک بہترین فوج موجود ہے, جبکہ دوسری جانب پاکستان کی فوج انسداد دہشت گردی آپریشنز کا بھرپور تجربہ رکھتی ہے

دفتر خارجہ کے مطابق, وزیر دفاع نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مشترکہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا, وزیر دفاع نے اس ملاقات میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کے عزائم سے بھی اٹلی کی سفیر کو آگاہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں