نیوزی لینڈ کے ساتھ 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ جاری

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے پاک آرمی کے زیر اہتمام فزیکل ٹریننگ کیمپ کا آغاز 28 مارچ کو ہوا تھا، جو 9 اپریل تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ میں 29 کرکٹ کھلاڑیوں نے شرکت کی، جہاں آرمی کے انسٹرکٹرز نے انہیں مختلف قسم کی جسمانی فٹنس کی مشقیں کرائیں اور ٹیم سپورٹ پر توجہ دی۔

کھلاڑیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ٹریننگ سے مطمئن ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہ ٹریننگ مستقبل میں بھی ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی، ہمارے ٹرینرز بہت پروفیشنل ہیں اور ہم یہاں سے بہت اچھی ٹریننگ لے کر جائیں گے۔

اسٹاف ٹرینر کا کہنا تھا کہ فزیکل ٹریننگ کیمپ میں تمام بڑے کھلاڑی موجود ہیں اور ایک ٹرینر ہونے کی حیثیت سے ان کا مقصد کھلاڑیوں کو مختلف تربیتی مشقوں کے ذریعے ان کی جسمانی فٹنس کو مزید بہتر بنایا ہے۔

کاکول کیمپ کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پہلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی ہوم سیریز ہو گی۔ یہ سیریز پاکستانی کرکٹرز کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، جس میں پاکستانی ٹیم کو اپنی فورم اور تیاری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ اس کیمپ کی تربیت ان کے کرکٹ کیریئر کے لیے نہایت اہم ہے اور انہیں ٹیم کیلئے بہتر کھلاڑی بننے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں