پوپ فرانسس کا ایسٹر کے پیغام میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

مسیحی برادری دنیا بھر آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے ویٹی کن میں عبادات کا سلسلہ جاری ہے. پوپ فرانسس نے طبیعت ناساز ہونے کے باوجود بھی دعائیہ تقریب میں شرکت کی.

پوپ فرانسس نے ایسٹر کے پیغام میں غزہ میں جاری بمباری کو فوری روکنے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے, ان کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں سے دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا. پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور تمام یرغمال بنائے گئے افراد کو فوری رہا کیا جائے اور غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی جائے

ان کا مزید کہنا تھا کہ بچے ان جنگی علاقوں میں مسکرانا بھول گئے ہیں, ہم ان کی آنکھوں میں کتنی تکلیفیں دیکھ رہے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی آنکھیں ہم سے یہ پوچھتی ہیں کیوں یہ سب موت کیوں؟ یہ سب تباہی کیوں؟ ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے ہمیشہ تباہی ہی آتی ہے

پوپ فرانسس نے یوکرین اور روس کے تنازعہ کے خاتمے پر بھی زور دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں