امریکی صدر جوبائیڈن کا اہم پیغام وزیر اعظم شہباز شریف کے نام !!

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے نام اہم پیغام دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اور دنیا بھر کے لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے دونوں قوموں کے درمیان پائیدار شراکت داری بہت اہمیت کی حامل ہے

صدر جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ ہر عالمی و علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان چیلنجز میں صحت کی سہولیات, اقتصادی ترقی اور تمام لوگوں کے لئے تعلیم تک رسائی کے مستقبل کے لئے ہمارے باہمی وژن کو آگے بڑھانا شامل ہے.

صدر جوبائیڈن نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہم ہمارے یو ایس پاکستان “گرین الائنس” کے فریم ورک کے ذریعے اپنی آب و ہوا کو یقینی بنانے, پائیدار زراعت اور پانی کے انتظام کی حمایت اور 2022 میں ہونے والے سیلاب کی تباہ کاریوں میں بحالی کے لئے پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے.

مزید برآں, ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کو فروغ دے گا

آخر میں انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم دونوں قوموں کے درمیان مضبوط شراکت داری اور اپنے لوگوں کے درمیان قریبی رشتہ داری اور اپنے لوگوں کے مابین قریبی رشتہ قائم کرنا جاری رکھیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں