سابق پاکستانی کرکٹر محمدحفیظ کا وطن واپسی پرقیمتی سامان چوری ہو گیا!!

سابق پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے 26 مارچ کو نیویارک سے لاہور کا سفر شروع کیا لیکن جب وہ لاہور پہنچے تو ان کا سامان اور قیمتی تحائف چوری ہو چکے تھے۔

محمد حفیظ نے اس واقعے کا اظہار شوشل میڈیا ایپ ایکس پر کیا جہاں ان کا کہنا تھا :”میں نے 26 مارچ کو نیویارک (JFK) سے لاہور کا سفر شروع کیا۔ لاہور پہنچنے پر جب میں نے سامان حاصل کیا تو میں نے دیکھا کہ میرے سوٹ کیس کو نقصان پہنچا ہے اور بیگ سے میرا قیمتی سامان اور تحائف چوری ہو گئے ہیں۔ میں نے لاہور ایئرپورٹ پر اتحاد کاؤنٹر پر تفصیل کے ساتھ شکایت کی لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا اور کسٹمر سروس سیل نمبر بھی کام نہیں کر رہا۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں