بابر اعظم ،محمد رضوان یا شاہین آفریدی ،کون ہوگا پاکستان کا کپتان ؟

بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان بھی کپتانی کی دوڑ میں شامل ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی قومی سلیکشن کمیٹی نے وائٹ بال کی کپتانی کے لیے ناموں کو فائنل کر لیا ہے اور تجاویز چیئرمین پاکستان کرکٹ محسن نقوی کو بھیج دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کو بدلنے یا نہ بدلنے کا فیصلہ کا کول اکیڈمی میں لگنے والے ٹریننگ کیمپ کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کپتان بدلنے یا نہ بدلنے کی تجاویز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو بھیج دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم یا محمد رضوان کو کپتان بنانے کی تجاویز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو بھیجی ہیں۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کول میں لگنے والے ٹریننگ کیمپ کے بعد پاکستان کی کٹ ٹیم کی کپتانی کا فیصلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں