پروفیسر ادیبہ ملک سی بی ڈی ایل کی نئی ہائی شیرف!!

پروفیسر ادیبہ ملک کو بی ای ڈیل کو مغربی یارکشائر کے لئے نیا ہائی شیرف مقرر کیا گیا ہے, جو کہ خطے میں اقلیتیوں کی نمائندگی کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے.

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پروفیسر ادیبہ ملک سے یہ حلف لیڈز ہائی کورٹ میں جج سر نکولس ہلیارڈ نے 25 مارچ کے دن لیا.

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ شاہی تقرری ایک سال کے لئے غیر سیاسی ہے اور اس کا کوئی معاوضہ نہیں ہے, اگرچہ یہ روایت 1000 سال پرانی ہے

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ولی عہد کے بعد آفس آف ہائی شیرف یونائیٹڈ کنگڈم میں ولی عہد کے بعد سب سے پرانا سیکولر دفتر ہے اور اسکی تاریخ سیکسن کے زمانے سے ہے اور یہ دفتر رضاکارانہ طور پر کمیونٹی کی خدمت کرتا ہے.

ولی عہد اس ہائی شیرف کو مقرر کرتا ہے جس کا کام بادشاہ چارلس کو عدلیہ اور امن و امان سے متعلق تمام معاملات میں نمائندگی کرنا ہے

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق بریڈ فورڈ میں قائم قومی نسلی اقلیتوں کی زیر قیادت چیریٹی QED فاونڈیشن کی ڈپٹی چیف ایگزیکٹو بنیادی طور پر پاکستان سے تعلق رکھتی ہیں. پروفیسر ادیبہ ملک بریڈ فورڈ میں پیدا ہوئیں. آپ گزشتہ 32 سالوں سے پسماندہ کمیونٹیز کے حقوق کے لئے سماجی اور معاشی مواقع پیدا کر رہی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں