آئی سی سی کا دو رکنی وفد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گیا!

آئی سی سی کا دو رکنی وفد چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کیلئے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا جائزہ لینے کے لیے پہنچ گیا۔

چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے آئی سی سی وفد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچا۔

آئی سی سی وفد نے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم، قدافی اسٹیڈیم لاہور کابھی دورہ کیاتھا
وفد نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے مختلف انکلوژرزکا دورہ کیا ۔
پی سی بی حکام نے وفد کو پنڈی اسٹیڈیم کے انتظامات اور تیاریوں پر آگاہ کیا۔
آئی سی سی وفد کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی ۔
آئی سی سی وفدمیں سینئر منیجر و ایونٹ آپریشنز سارا ایڈگر، منیجر عون زیدی شامل ہیں۔
آئی سی سی وفد آج محسن نقوی سے بھی ملاقات کرے گا ۔
وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وفد کو چیمپینز ٹرافی کی تمام تیاریوں پر آگاہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں