پاکستان کو آئی سی سی ایونٹ کی نشریات کی اجازت مل گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2025 کے اختتام تک پاکستان میں کرکٹ کے نشریاتی حقوق پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی سی) اور ٹاور اسپورٹس کو دے دیے ہیں، دونوں ٹین اسپورٹس پاکستان کے لینڈنگ رائٹس کے لائسنس ہولڈر ہیں۔

پی ٹی وی سی اور ٹاور اسپورٹس نے 2025 کے آخر تک چھ بڑے مردوں اور خواتین کے آئی سی سی ورلڈ ایونٹس کو نشر کرنے کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔ ٹیلی ویژن نشریات کے علاوہ کے ساتھ دونوں اداروں کے پاس ڈیجیٹل حقوق بھی ہوں گے، اس طرح پاکستان بھر کے شائقین کو ایونٹس دیکھنے کی رسائی کی اجازت ہوگی۔

آئی سی سی ایونٹس میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025، آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025، آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2025، اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2025 اور آئی سی سی ورلڈ کپ 2020 شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں