پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی قائم کر دی،

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا گیا۔

قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق فاسٹ باؤلر وہاب ریاض تھے اور اس میں توصیف احمد، وجاہت اللہ اور وسیم حیدر بھی شامل تھے۔

کامران اکمل اور راؤ افتخار انجم کنسلٹنٹ ممبر تھے جبکہ حسن مظفر چیمہ منیجر اینالیٹکس اور ٹیم اسٹریٹجک میمبر تھے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پریس کانفرنس کے ذریعے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کی نئی سلیکشن کمیٹی میں 7 ممبران شامل، کوئی سربراہ مقرر نہیں کیا گیا ۔

ممبران یہ ہیں: وہاب ریاض، محمد یوسف، اسد شفیق، عبدالرزاق، نئے ہیڈ کوچ، کپتان اور ڈیٹا اینالسٹ۔

چیئرمین پی سی کے مطابق نۓ ہیڈ کوچ کا فیصلہ جلد کر لیا جائے گا جبکہ کپتان بدلنے یا نہ بدلنے کا فیصلہ کاکول میں لگنے والے کیمپ کے بعد کیا جائے گا ۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی2025 پاکستان میں ہو گی ۔
اسکے علاوہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کے ذریعے حارث رؤف کے سینٹرل کنٹریکٹ کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں