پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی !!!

پی ایس ایل 2024 میں عماد وسیم کی شاندار کارکردگی کے بعد بی سی بی کی طرف سے ان سے رابطہ کیا گیا اور ریٹائرمنٹ واپس لینے کا کہا گیا۔عماد وسیم نے پی سی بی کے سامنے اپنی شرائط رکھیں جن کو تسلیم کر لیا گیا جس کے بعد عماد وسیم نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔عماد وسیم نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کےلئے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔

ذرائع کے مطابق عماد وسیم کو کاکول میں لگنے والے کھلاڑیوں کے کیمپ میں شامل کیا جائے گا جس کے بعد انہیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں بھی شامل کیا جائے گا۔

پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے نومبر 2023 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے ایک کرکٹ لیگ کےلئے این او سی نہ ملنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں