ہر پاکستانی بلے باز کو شارٹ بالز کھیلنے میں مشکل ہوتی ہے، علی خان ترین!!

ملتان سلطانز کے اونر علی خان ترین نے شوشل میڈیا ایپ ایکس پر اپنی تصویر پوسٹ کر کے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ہر پاکستانی بلے باز شارٹ بال کھیلنے میں مشکلات کا سامنا کرتا ہے۔اس سے پہلے انہوں نے ملتان سلطانز کے بلے باز عثمان خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دیا جسکے بعد ایک ایکس یوزر کی طرف سے ان سے عثمان خان کی شارٹ بالز کے خلاف مشکلات کا پوچھا گیا اور انہوں نے جواب دیا کہ ہر پاکستانی بلے باز کو شارٹ بالز کھیلنے میں مشکلات ہوتی ہیں ۔

علی خان ترین نے مثال کے طور پر ایکس پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ شارٹ بال کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

عثمان خان نے پاکستان سوپر لیگ میں 107 کی ایوریج سے 420 رنز اسکور کیۓ جسکے بعد انہیں بیسٹ بیٹر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

عثمان خان نے یو اے ای کے کھلاڑی کے طور پر پاکستان سوپر لیگ2024 میں شرکت کی تھی۔عثمان خان کیلئے یو اے ای کی طرف سے کھیلنے کیلئے ابھی 14 ماہ باقی ہیں۔ان کو کاکول میں ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔جبکہ عثمان خان نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلنے کیلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں