سابقہ پاکستانی کرکٹر وقار یونس کا پی ایس ایل میں ٹیمیں بڑھانے کا مشورہ!

پاکستان سوپر لیگ کا پہلا ایڈیشن 2016 میں منعقد ہوا۔پی ایس ایل کے پہلے دو ایڈیشن میں صرف پانچ ٹیموں نے شرکت کی جبکہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم (ملتان سلطانز)کو شامل کیا گیا۔اس کے بعد پی ایس ایل کی ٹیموں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔پی ایس ایل 2023 میں ایک ٹیم بڑھانے کی کوشش کی گئی لیکن فرنچائزز کے انکار کی وجہ سے نئی ٹیم کو شامل نہیں کیا جا سکا۔

پی ایس ایل 2024 کے اختتام کے بعد سابقہ پاکستانی کرکٹر وقار یونس نے پی ایس ایل 2024 کیلئے 6 ٹیموں کو کم قرار دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 2024 میں 8 ٹیمیں ہونی چاہئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اردو کمنٹری کے لیے ایک الگ سے سسٹم ہونا چاہیے ۔

پی ایس ایل 2024 کا فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ اس سیزن کی فاتح ٹیم قرار پائی ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ واحد فرنچائز ہے جس نے اب تک تین مرتبہ پی سی ایل کی ٹرافی کو اٹھایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں