موجودہ ٹیم کو دیکھ کر لگتا ہے آئندہ فٹبال ورلڈ کپ میں شمولیت کا موقع نہیں ملے گا، ہیڈ کوچ استیفن کانسٹینٹائن

ماڈل ٹاٶن لاہور میں جاری قومی فٹبال ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے ہیڈ کوچ استیفن کانسٹینٹائن نے کہا کہ پاکستان کے لیے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت اور مشکل حریفوں کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہوگا، جو کہ ایشیا کی بڑی فٹ بال ٹیموں میں شامل ہیں۔ اتنے بڑے ایونٹ کی تیاری کے لیے ہمارے پاس وقت کم ہے اور ہم 21 مارچ کو ایشیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ٹیم اردن کے ساتھ میچ کھیلیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چند دنوں میں باقی کھلاڑی بھی ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔ صحافی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوٸے کوچ نے کہا کہ موجود ٹیم کو دیکھ کر لگتا ہے ورلڈ کپ یا آئندہ ورلڈ کپ میں شمولیت کا موقع نہیں ملے گا، لیکن ہم ساف کپ اور ایشین کپ کوالیفائرز کے لیے بھرپور محنت کرینگے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال لیگ کے میچز ہونا نہایت ضروری ہے، فٹبال لیگ کے ذریعے ملک میں فٹبال کی ترقی کو فروغ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں