سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد صدر اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 5 ہزار رجسٹریشن فیس ختم کرنے کا اعلان

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ترجمان ناصر فرید نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 5 ہزار رجسٹریشن فیس کے معاملے پر نوٹس جاری کیا ہے۔ انہوں نے اکیڈمی کو بھی مقررہ رجسٹریشن فیس فوراً ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ صدر جامعہ نے فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 5000 رجسٹریشن فیس ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اکیڈمی کو بھی ہدایت دی کہ مستقبل میں فیصل مسجد سے متعلق اہم معاملات کی منظوری صرف صدر جامعہ سے لی جائے۔

انہوں نے ایسے امور کے حوالے سے اکیڈمی کو کسی بھی فیصلہ کی اختیار نہ دینے کی ہدایت دی۔ ماہ صیام کے دوران فیصل مسجد میں نمازیوں کو مکمل سہولت فراہم کرنے اور اعتکاف کے حوالے سے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ یاد رہے کہ یہ فیصلہ دعوہ اکیڈمی کے اعتکاف کے فارم کے لیے 5000 روپے کی رجسٹریشن فیس پر عوام میں شدید رد عمل کے بعد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں