اسلام آباد میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد صفر ہوگئی، رپورٹ

اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن، وزارت تعلیم اور جائیکا کے اشتراک سے “زیرو آؤٹ آف اسکول چلڈرن کمپین” رپورٹ کا اجراء کیا گیا۔ اس کمپین کے تحت اسلام آباد میں 70 ہزار سے زائد بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا گیا ہے، جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں آؤٹ آف اسکول بچوں کی تعداد صفر ہو چکی ہے۔

سکولوں میں داخل کراٸے گٸے 70 ہزار آؤٹ آف سکول بچوں میں سے 49 فیصد بچیاں ہیں۔ اس مہم کی کامیابی کے نتیجے میں ملک میں تعلیمی نظام میں بہتری آئی ہے اور تعلیم کے فروغ کے لیے نٸی راہیں بھی ہموار ہوٸی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، ٹرانسجینڈر کے دو سکول بھی کھولے گئے ہیں جو مختلف طبقات کے طلباء کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 18 ماہ کا پروفیشنل پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے جس سے طلباء کو مزید مہارتوں میں تربیت حاصل ہو گی۔

اس اقدام کے تحت سکولوں سے باہر شناخت ہونے والے 11 ہزار بچوں کو پرائیویٹ سکولوں کے ذریعے سکولوں میں لایا گیا ہے۔ اس سے تعلیمی فاصلے کم ہوٸے ہیں اور زیادہ سے زیادہ بچے تعلیمی نظام میں شامل ہوئے ہیں۔ یہ ڈیٹا بی آئی ایس پی سے حاصل کیا گیا ہے، جس نے تعلیمی صورتحال کو بہتر بنانے کی راہ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں