پاکستان سے غزہ کے لئے امدادی سامان کی چھٹی کھیپ روانہ

غزہ کے لئے پاکستان سے فلسطینی عوام کے لئے امدادی سامان کا سامان جاری ہے

اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے لئے پاکستان کی طرف سے خصوصی پرواز کے ذریعے سے امدادی سامان کی چھٹی کھیپ روانہ کردی گئی.

پاکستان میں موجود فلسطین کے سفیر این ایم اے, وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے افسران نے امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں شرکت کی.

امدادی سامان کی یہ خصوصی پرواز جب مصر کے شہر العرش پہنچے گی تو وہاں پر موجود پاکستانی سفیر اس امدادی سامان کو وصول کریں گے. وصولی کے بعد امدادی سامان کو تقسیم کے لئے غزہ کی جانب روانہ کردیا جائے گا

100 ٹن کی امدادی سامان کی چھٹی کھیپ میں موسم سرما کے لئے خیمے اور کمبل جبکہ 70 ٹن طبی سامان اور خشک خوراک شامل ہے

غزہ کی مصیبت زدہ عوام کے لئے پاکستان کی طرف سے اب تک پانچ پروازوں کے ذریعے سے مجموعی طور پر 230 ٹن امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے

امدادی سامان میں موسم سرما کے لئے خصوصی خیمے, کمبل, سرجیکل سامان, ادویات اور فوڈ پیکس شامل تھے

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں