پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل جیلانی کی بیلجیئم کی وزیر خارجہ حدبہ لہبیب سے ملاقات کی

دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان اور بیلجیئم کے مابین دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا. پاکستان بیلجیم دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر تبادلہ خیال اور جائزہ لینے کے لیے ملاقات کی۔اس ملاقات میں دونوں ممالک کے مثبت انداز کا اطمینان کا اظہار کیا گیا.

دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں انہوں نے موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، تعلیم اور عوام سے عوام کے رابطوں جیسے شعبوں میں تعاون کے بارے میں بات کی۔ دونوں وزراء نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید برآں، انہوں نے باہمی خوشحالی کے لیے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے تعاون کی نئی راہیں تلاش کیں۔ یہ ملاقات پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان شراکت داری کو وسیع اور گہرا کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ 🇵🇰🤝🇧🇪

اپنا تبصرہ بھیجیں