این این ایف نے تعلیمی اداروں میں خطرناک منشیات سپلائی کرنے والا پکڑ لیا

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے خیبرپختونخواہ میں کاروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کو سمیت انتہائی خطرناک نشہ آور گولیوں کی بھاری کھیپ پکڑ لیا

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کت دوراب پشاور کے چرگانوں چوک سے چارسدہ منشیات لے جانے والا منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کی نشاندہی پر ایک خفیہ گروہ کے خلاف اسٹنگ آپریشن کیا گیا۔۔۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان میتھ ایمفیٹامائن سے تیار کرد منشیات کی پروسیسنگ اور برانڈنگ میں ملوث ہیں، اسٹنگ آپریشن کے نتیجے میں منشیات کا ایک اور سپلائی کنندہ گرفتار ہوا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 7500 عدد نفسیاتی محرک گولیاں (پی ایس پی) قبضے میں لی گئیں ہیں

اس حوالے سے کارروائی کے دوران 300 گرام میتھ ایمفیٹامائن اور 1 میٹرک ٹن سے زیادہ مائع اور پاؤڈر کیمیکل بھی برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان ملک بھر کے اہم شہروں میں ان نئی قسم کی گولیوں کی مارکیٹنگ میں مصروف تھے۔۔۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان خاص طور پر تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو نشانہ بنا رہے تھے تاہم گرفتاری کے بعد نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچا لیا گیا ہے

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس میں شامل میتھ ایمفیٹامائن صحت پر سنگین نتائج نتائج مرتب کرتی ہے، اسی طرح اے این ایف نے ایک اور کامیاب آپریشن سے پی ایس پی نامی اس نئی منشیات کی سپلائی چین کو ناکارہ بنا دیا ہے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں